3 اکتوبر 2018 - 11:22
برہم صالح عراق کے نئے صدر منتخب

عراقی پارلیمنٹ نے برہم صالح کو عراق کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔برہم صالح کردستان میہنی اتحاد کے امیدوار تھے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے برہم صالح کو عراق کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔برہم صالح کردستان میہنی اتحاد کے امیدوار تھے۔اس سے قبل عراق کے صدارتی امیدواروں میں کوئی بھی امیدوار پارلیمنٹ کے نمائندوں کی دو تہائي آراء حاصل نہیں کرسکا جس کی وجہ سے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ، لیکن کردستان ڈیموکریٹ پارٹی نے دوسرے مرحلے میں اپنے امیدوارفواد حسین کو انتخاب لڑنے سے روک دیا جس کے بعد برہم صالح عراق کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169